سبی کی ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت وڈیرہ نور محمد ہاڑہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 28 ستمبر 2016 22:03

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) سبی کی ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت وڈیرہ نور محمد ہاڑہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے مرحوم تحصیلدار سبی کے ریڈر بابو قادر بخش ہاڑہ کے بڑئے بھائی ،خدا بخش کے والد اور سہیل قادر کے چچا تھے مرحوم کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ واقع ہاڑہ ہاؤس نزد چار موری الہ آباد میں جاری ہے،دریں اثناء سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میر سلیم گشکوری ،آفس سیکرٹری میاں یوسف نے قادر بخش ہاڑہ سے ان کے بڑئے بھائی کے انتقال پر گہرئے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دئے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے (آمین)

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں