سبی‘پہلا سپر8 ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلے کے بعد ڈوالفن کرکٹ کلب سبی نے اپنے نام کرلیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:25

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) پہلا سپر8 ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلے کے بعد ڈوالفن کرکٹ کلب سبی نے اپنے نام کرلیا 7وکٹوں سے ماشاء اللہ عاصم کرکٹ کلب کو شکست دے دی محب وطن شہری سرزمین پاکستان کی سلامتی خوشحالی میں اپنا رول پلے کریں ایف سی بلوچستان کی عوام کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہی ہیں محب وطن بلوچستان کے ہوتے ہوئے کوئی طاقت پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں کرسکتی ۔

ان خیالات کااظہارکمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل ذوالفقا ر علی باجوہ نے پہلا سپر8 ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ پی سی بی کرکٹ اسٹیڈیم سبی میں ڈوالفن کرکٹ کلب اور ماشاء اللہ عاصم کرکٹ کلب سبی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹاس جیت کر ماشاء اللہ عاصم کرکٹ کلب نے کیپٹن عاصم لونی نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا مقررہ اووز میں پوری ٹیم 71اسکو ر بنا سکی ڈوالفن کرکٹ کلب کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مسرور مرغزانی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں ڈوالفن کرکٹ کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3ووکٹوں کے نقصان پر اسکور مکمل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی مین آف دی میچ شہک خان قرار پائے فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل ذوالفقا ر علی باجوہ تھے جبکہ ایمپلائرنگ کے فرائض محمد سلیمان رند، اے ڈی کھوسہ نے ادا کئے جبکہ اسکورنگ راجیش کمار عرف لاجو اور کمپئر نگ کے فرائض مرتضیٰ خجک نے سرانجام دئیے اس موقع پر میجر آصف شہزاد ، ونگ کمانڈر میجر عبدالوحید، اکاوٴنٹ آفیسر سلیمان سعید ، صوبیدار شہباز خان ، صوبیدار نعیم احمد ، نائب صوبیدار مشتاق احمد ،ریجنل سیکرٹری ڈیرہ مراد جمالی میر امان اللہ دہپال ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سبی کے صدر میر حبیب الرحمان رند ، سیکرٹری ثناء اللہ سیلاچی ، فنانس سیکرٹری امیر حسین لونی ، ڈی ایف اے بلوچستان کے سابقہ سیکرٹری الحاج محمد جان مری ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ ، جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ، میر ابراہیم رند، محمد یونس ، محمد طارق الماس ، گراوٴنڈ مین محمد سلیم مرغزانی کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شاندار فائنل میچ دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو خوب داد دی تقسیم انعامات کے موقع پر حافظ سراج احمد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی سپر8 ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرخدا بخش سیلاچی ، کاشف الماس نے گراوٴنڈ کی صورت حال کھلاڑیوں کے مسائل ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی تقسیم انعامات کی پروقار تقریب سے کمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہا ہے کہ سبی پھولوں کا گلدستہ ہیں جہاں ہر نسل ہر رنگ اور ہر قوم قبیلہ آباد ہے جو محب وطن بھائی چارے سے سبی کی خوبصورت میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں سبی میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے باعث میدان آباد اور ہسپتال ویرانی کا شکار ہے ایف سی جہاں بلوچستان میں امن وامان کے قیام میں اپنا رول پلے کرتی ہے وہاں اسپورٹس کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسے ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو اپنا کھیل پیش کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے آج کے دن جس محنت ولگن سے کرکٹ کا کھیل پیش کیا گیا مجھے امید ہے کہ دنیا بھر میں سبی کا نام روشن کیا جائے گا وسائل میں رہ کر کھلاڑیوں اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے سبی سکاوٴٹس ہیڈ کوار ٹر سبی میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو اسی طرح جاری رکھیں گے تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑی اپنے اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ پیش کرسکیں قبل ازین مہمانوں کی آمد پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سبی کے بینڈ نے خوبصورت انداز میں مہمانوں کو سلامی پیش کی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں بعدازاں سبی اسکاوٴٹس کی جانب سے ونر ورنر آنے والی ٹیمیں میں نقد انعامات کے علاوہ خصوصی شیلڈز اسنادبھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے کمانڈنٹ سبی اسکاوٴٹس ودیگر مہمانوں کو بھی روایات کے مطابق خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں