پیرا میڈیکس اسٹاف کے تسلیم شدہ مطالبات کو جلد حل کیا جائے،قادر بخش لونی

بیوروکریسی جان بوجھ کر مسائل میں اضافہ کررہی ہے ،صوبائی چیف آرگنائزر آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 20:04

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی چیف آرگنائزر قادر بخش لونی نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکس اسٹاف کے تسلیم شدہ مطالبات کو جلد حل کیا جائے ،بیوروکریسی جان بوجھ کر مسائل میں اضافہ کررہی ہے ،ملازمین کے سروس اسٹریکچرز،اپ گریڈینگالاؤنس،پروفیشنل الاؤنس ملازمین کا حق ہے صوبائی حکومت فوری نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سبی میں پیرا میڈیکس سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کے لیے پیرا میڈیکس اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھیں اور حقوق کے حصول کی اس جدو جہد میں مزید تیزی لائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن،سروس اسٹریکچر،رسک الاؤنس،پروفیشنل الاونس کی بحالی ملازمین کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں کم تنخواہوں اور منراعات کے باوجود پیرا میڈیکس دن رات ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمار دار میں لگے ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ڈاکٹر ہسپتالوں سے غائب رہتے ہیں اس کے باوجود ہسپتالوں میں پیرا میڈیکس ہی مریضوں کی آخری امید کی کرن ہوتے ہیں جو اپنے بہتر اخلاق اور تجربہ کی بنیاد پر آنے والے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہیں خواہ بم دھماکہ ہو یا پھر قدرتی آفات ہوں ڈاکٹروں سے پہلے پیرا میڈیکس ہی مریضوں کی جان بچانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں لیکن بیورو کریسی نے پیرا میڈیکس کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے اور حقوق کے حصول کے لیے ہم سڑکوں پر اپنا حق مانگتے پھر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارئے تسلیم شدہ مطالبات حل نہیں کیئے جارہے ہیں جو بیورو کریسی کی ہٹ دھرمی کی انتہاء ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرا میڈیکس اسٹاف فیڈریشن کے منظور شدہ مطالبات کا نوٹی فکیشن جلد از جلدجاری کرنے کے احکامات جاری کرکے ملازمین کے مسائل میں کمی لائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں