افسر شاہی کی وجہ سے عوام کو گھروں کی دیلیز پر سہولیات فراہم کرنے والے عوامی نمائندے اختیارات اور فنڈ سے محروم ہیں ٬ محکمہ بلدیات بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور عوام کی ترقی خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہی

صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان کا میونسپل ٹاؤن کمیٹی سبی کے دورے پر بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت

پیر 10 اکتوبر 2016 19:40

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار مصطفیٰ خان ترین نے کہا ہے کہ افسر شاہی کی وجہ سے بلوچستان بھر کے بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں٬ عوام کو گھروں کی دیلیز پر سہولیات فراہم کرنے والے عوامی نمائندے اختیارات اور فنڈ سے محروم ہیں بلوچستان میںافسر شاہی متحد ہے محکمہ بلدیات بلوچستان بھر میں بلدیاتی اداروں کی مضبوط اور عوام کی ترقی خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے منتخب نمائندے علاقہ کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل ٹاؤن کمیٹی سبی کے دورے کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ٬چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داؤد رند٬وائس چیئرمین میونسل کمیٹی سبی میر شہداد خان مری ٬چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی ٬ ملک فقیر محمد رند٬ حاجی محمد حیات رند٬ عبدالستاررند٬ میر حمل خان بنگلزئی ٬ ملک ندیم رضا زیدی ٬ ملک عارف علی ٬ سیوا رام ٬میر اللہ داد جتوئی ٬راشد حبیب ٬ خرم حفیظ ٬ ملک غلام سرور مرغزانی٬ میر ظہیر مری ٬منیراحمد جتوئی ٬ حاجی عبدالغفور جتوئی ٬ عبدالقادر کھوسہ٬ عبدالغفور ٬ ملک ساجد بنگلزئی ٬ غوث بخش عرف پہلوان ٬ثاقب بھٹہ٬ حاجی نصیب اللہ رند٬ بابو محمدسلیم بنگلزئی ٬آل پاکستان جزنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ٬سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدرمیر جاوید بلوچ جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق کے علاوہ محکمہ بلدیات کوئٹہ کے کونسلر حبیب اللہ ٬ حاجی آغا محمد٬ سعید جان کے آفیسران و کونسلرز بھی موجود تھے سردار مصطفیٰ خان ترین نے کہا ملک کے دیگر صوبوں سے پہلے ہی بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب ممکن ہوا جو ہماری سیاسی صلاحیتو ں کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی مسائل کو حل کرنے میں بلدیاتی اداروں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں لیکن بلوچستان کے آفیسر شاہی بلدیاتی اداروں کو ناکام کرنے کی کوشش میں مگن نظر آتے ہیں بلدیاتی اداروں کے اختیارات فنڈز کے حوالے سے سمری چیف سیکرٹری بلوچستان کی ٹیبل پر موجود ہے ان کی نااہلی کے باعث بلدیاتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں میں خود چیئرمین تھا اس وقت بلدیاتی اداروں کے اقدامات سے عوام کے مسائل حل کرنے میں ہم کامیاب رہے آج بھی بلوچستان میں وہی بلدیاتی ادارے اسی شکل میں موجود ہیں لیکن آج اور کل میں واضح فرق افسر شاہی کی وجہ ہے سامنے عیاں ہے بلدیاتی اداروں کو مکمل فعال کرنے اور اختیارات کیلئے وزیراعلی بلوچستان نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے جس نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے 60فیصد کام مکمل کرلیا ہے ہمیں نواب صاحب سے کافی امیدیں وابستہ ہے جلد ہی بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو فنڈر اور اختیارات ملیں گے جس کے بعد بلوچستان میں ترقی عوام کی خوشحالی کا پہیہ چل پڑے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیئرمین وائس چیئرمین سمیت عوامی نمائندوں کو اپنے حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ومنظم ہونا پڑے گا جب آفیسر شاہی مل کرکام کرتے ہیں تو عوامی نمائندے کیوں نہیں متحد ومنظم ہوسکتے ہیں ہمیں مل کر اپنے جائز حقوق کی جنگ لڑنی ہوگی ہم اختیارات اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کیلئے مانگتے ہیںجو ہمارا جائز حق ہے اختیارات کے بغیر عوامی نمائندے بے بس ہیں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر ہمارے اختیارات تسلیم کئے جائیں وسائل میں رہ کر بلدیاتی اداروں کو محکمہ بلدیات فعال کرنے میں مگن ہیںاس موقع پر انہوں نے حاجی محمد داأد رند٬ میر شہداد خان مری نے کہا ہم سب سردار مصطفیٰ خان ترین کو میونسپل کمیٹی آمد پر ویلکم پیش کرتے ہیں آپ سردار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں آپ کو عوامی مسائل کا بخوبی انداز ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سبی سمیت بلوچستان بھر کے بلدیاتی اداروں کو مکمل فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ہم سب کا تعاوں آپ کے ساتھ ہمیشہ رہے گا اس موقع پر چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے سبی میونسپل کمیٹی کو ملنے والے خصوصی فنڈز سے ٹریکٹرز و صفائی سمیت کچرا اٹھانے کیلئے خریدی گئی مشینری کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی بعدازاں صوبائی زویربلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین نے مشینری کا معائنہ کیا اور چابی میونسپل کمیٹی کے عملے کے حوالے کی اس موقع پر حاجی محمد داؤد رند نے خصوصی دعا بھی کی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں