جب تک ہم انصاف نہیں کریں گے ہمارے حالات کبھی نہیں بدلیں گے باشعور قوموں نے ہمیشہ عدل وانصاف کرکے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایاہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کی خصوصی بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 20:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین نے کہا ہے کہ جب تک ہم انصاف نہیں کریں گے ہمارے حالات کبھی نہیں بدلیں گے باشعور قوموں نے ہمیشہ عدل وانصاف کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایاہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیار ات ملنے کے بعد ہی عوامی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے منتخب عوامی نمائندوں نے اپنی صلاحیتوں کواستعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنائیںترقیاتی فنڈر کے بہتر استعمال سے علاقائی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس سبی میںقومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ٬ چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند٬ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی ٬ میر نصیب اللہ رند کونسلر ملک ندیم رضا زیدی٬ حبیب اللہ خان ٬ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ٬ سبی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق بھی موجود تھے سردار مصطفیٰ خان ترین نے کہا کہ جب تک ہم اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ہوگا ہمارے مسایل جون کے توں ہی رہیں گے معاشرے میں عدل وانصاف وبرادشت کی کمی کے باعث کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارے بزرگوں نے بغیر بجلی گیس کے بہتر زندگی بسر کی اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کا حساس کریں تو کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں موجودہ بلدیاتی نظام بہترین عوامی خدمت کا نظام ہے جس سے عوامی مسائل کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنے میں کافی مدد ملتی ہے علاقوں کی تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بلدیاتی نظام کلیاتی کردار ادا کرتا ہے صفائی کی صورت حال سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں منتخب نمائند ے اپنا رول پلے کرتے ہے وفاقی وصوبائی حکومتوںنے بلدیاتی انتخابات تو وقت پر کرائے لیکن اس نظام کے ثمرات سے آج عوام محروم ہے منتخب نمائندوں کو اقتدار تو دیا گیا لیکن اختیارات نہ مل سکے تاہم منتخب عوامی نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت علاقائی مسائل کو حل کررہے ہیں ہمیں امید ہے کہ منتخب عوامی نمائندے متحد ومنظم ہوکر افسرشاہی کے خلاف آواز بلند کریں گے تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قائدانہ صلاحیتوں سے امید ہے کہ بلدیاتی اداروں کو ان کا حق ملے گا اس موقع پر ملک ندیم زضازیدی نے کونسلروں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں