کرپٹ حکومت کو اب اور چلنے نہیں دیں گے ٬ 30اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا٬سمیر علی خان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سمیر علی خان نے کہا کہ میاں صاحب کی کرپٹ حکومت کو اب اور چلنے نہیں دیں گے ٬ 30اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا۔عوامی سیلاب کو کوئی نہیں روک سکتا ٬30اکتوبر کا سیلاب میاں حکومت کو بہہ کر لے جائے گا ٬ قائد تحریک کو اگر نظر بند کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب کسی بھی بھول میں نہ رہے کہ ان کی کرپٹ حکومت مذید آگے چلے گی میاں صاحب کی کرپٹ حکومت کو اب اور چلنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ان کے وزراء میاں صاحب کو ناکس مشورہ دے رہے ہیں ان کی حکومت کا تختہ بہت جلد الٹنے والا ہے بہتر یہی ہے کہ نواز شریف احتساب کے لیے خود کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گرفتاریوں سے ڈرنے والی جماعت نہیں ہے اگر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نظر بند کیا گیا تو اس کے خوفناک نتائج بر آمد ہونگے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر کوئی مفاہمت نہیں کریں گے اور احتساب تحریک کو منقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور اب پاکستان کی عوام جاگ چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس بار صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا اور 30اکتوبر کو عوام کا سیلاب اسلام آباد میں جمع ہوگا اور حکومت کو بہہ کر لے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں