سبی‘ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم میں ناجائز تبادلے احکامات ودیگر مطالبات کیخلاف ریلی

منگل 18 اکتوبر 2016 22:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم میں ناجائز تبادلے احکامات ودیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی سبی پریس کلب سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ای ڈی او ایجوکشن کے دفتر میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت یوسف چشتی نے سرانجام دئیے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض منیر احمد لودھی نے ادا کئے احتجاجی جلسہ عام سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے صدر میر مہراب خان خجک٬ سرپرست اعلیٰ غلام حسین ٬ ضلعی چیئرمین اللہ بخش جدون ٬ ضلعی جنرل سیکرٹری منیراحمد لودھی ودیگر نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے کو اب من مانی نہیں کرنے دیں گے جس طرح بلوچستان میں جانوروں کو کانگو وائرس لگا ہوا ہے اسی طر سبی میں محکمہ ایجوکشن کے دفاتر میں نااہل کرپٹ آفیسران کی وجہ سے محکمہ تعلیم کانگو وائرس کا شکار ہیں جس کے باعث سبی میں تعلیمی معیار پسماندگی کا شکار ہے مقررین نے کہا کہ ڈی ای اومیل ایجوکشن کی نااہلی و کرپشن کے باعث سبی میں اسکولوں میں معیارانتہائی خراب ہوچکا ہے دفاتر میں رشوت کرپشن کا بازار گرم ہوکچا ہے جو اہلکار ان کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ان کو تبادلے کردئیے جاتے ہیں جس کے باعث ایماندار اہلکار بے چینی کاشکار ہیں ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ تعلیم سبی میں اہل آفیسرا ن کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کو تبادلہ کیا جائے قبل ازین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے صدر میر مہراب خان خجک کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میںسرپرست اعلی غلام حسین ٬ چیئرمین اللہ بخش٬ وائس چیئرمین غاجی عبدالواحد ٬ جزل سیکرٹری منیر احمدلودھی ٬ سینئر نائب صدر سید مفان ٬ سینئر نائب صدر دویم محمد رمضان ٬ سینئر نائب صدر سوئم سلیم رضا ٬ جونیئر نائب صدر محمد عظیم ٬ جونیئر نائب صدر دوئم ظہیر احمد٬ عالم زیب ٬عبدالنبی ٬ راشد اعجاز ٬محمد ہاشم ٬ نذیر احمد ٬ منیر احمد خجک ٬ عبدالعزیز ٬ محمد خان بگٹی ٬ اللہ ڈنہ ٬ مختیار احمد ٬ امام بخش ٬ حفیظ اللہ ٬ غلام رسول ٬ عبدالوتار ٬ کبیر خان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکناں نے شرکت کی احتجاجی جلسہ عام کے دوران ڈپٹی ڈی ای او سبی جان محمد خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کے اندر اندر تبادلے کئے گئے تمام اہلکاروں کو واپس ان کی پوسٹوں پر لایا جائے گا اگر میں ایسا نہ کرسکا تو آپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجاؤں گا جبکہ دیگر مطالبات کیلئے ایکشن کمیٹی بنائی جائے تاکہ آپ کے مسائل کو حل کیا جائے سکے انہوں نے کہا کہ آپ سب ہمارے لئے احترام کے لائق ہوں بعدازں مظاہر یں پرامن طور پر منشر ہوگئے اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں