وزیراعظم یوتھ لون اسکیم 7561بے روزگار نوجوان مستفید7137 ملین قرضہ ادا کیا گیا

سینکڑوں کی تعداد میں یوتھ لون اسکیم لینے والے نوجوان منتظر

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) وزیراعظم یوتھ لون اسکیم 7561بے روزگار نوجوان مستفید7137 ملین قرضہ ادا کیا گیا سینکڑوں کی تعداد میں یوتھ لون اسکیم لینے والے نوجوان منتظر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ اپنے کاروبار کیلئے حکومت پاکستان نے کم سود پر نوجوانوں کو یوتھ لون اسکیم کے تحت قرضوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بے روزگار افراد نے وزیراعظم یوتھ لون حاصل کرنے کیلئے اپنی اپنی درخواستیں نیشنل بینک آف پاکستان کی ملک بھر میں قائم برائچ میں جمع کرائے اب تک وزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں ملک بھر سی7561 نوجوان مستفید ہوئے جن کو 7137ملین قرضہ دیا گیا وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پنجاب کے 5482نوجوانوں میں5118 ملین ٬ سندھ کی590 نوجوانوں میں 559ملین خیبر پختونخواکی891 نوجوانوں میں 856ملین جبکہ بلوچستان کے صرف125 نوجوانوں کو 134ملین قرضہ تقسیم کیا گیا اسلام آباد کی218 نوجوانوں کو206 ملین روپے قرضہ کی ادائیگی کی گئی ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومتی سلح پراقدامات تو کئے گئے لیکن قرضہ کی وصولی کیلئے فارم پر انتہائی سخت شرائط کے باعث سینکڑوں کی تعداد میںبے روزگار تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم میں شرائط میں نرمی کی جائے تاکہ ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان اپنا روزگار قائم کرکے ملک وقوم کی ترقی میں رول پلے کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں