سبی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے٬ میر دوستین خان ڈومکی

بدھ 19 اکتوبر 2016 22:39

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیاست کرکے سستی شہرت حاصل کرنے والے نئی نسلوں کے دشمن ہیں٬سبی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے٬تعلیمی اداروں کے ضلعی سربراہان کے فرائض کی انجام میںرکاوٹ بننے والے عناصرکو قوم معاف نہیں کرے گی۔

۱ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبی کے تعلیمی اداروں میں پہلے سے کافی حد تک بہتری لائی گئی ہے اور اسکولوں کو فعال بنانے سمیت اساتذہ کو بھی ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بہتری لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے تعلیمی اداروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں غیر متعلقہ افراد اور یونینزکی بے جا مداخلت کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی نئی نسل کے مستقبل کو دائو پر لگنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں جو تعلیمی اداروں میں غیر قانونی مداخلت کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں جنہیں سبی کے عوام کامیاب بننے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں