زرعی انجینئرنگ و زراعت توسیع سبی کافیلڈ ڈئے کا انعقاد

زرعی اراضی کو ہموار بنانے اور کپاس کی فصل میں بیماریوں کا معائنہ٬زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء)زرعی انجینئرنگ و زراعت توسیع سبی کی جانب سے فیلڈ ڈئے کا انعقاد٬زرعی اراضی کو ہموار بنانے اور کپاس کی فصل میں پائی جانے والی بیماریوں کا معائنہ٬زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی٬کسان اور زمیندار محکمہ زراعت کے سنہری اصولوں کو اپنا کر اپنی کاشت کی پیدوار میں اضافہ کریں٬میر عبدالباقی ڈومکی٬خالد بشیر ٬حاجی یونس کا خطاب٬تفصیلات کے مطابق زرعی انجینئرنگ سبی اور زراعت توسیع کی جانب سے گائوں کچھ ولہاری میں فیلڈ ڈئے کا انعقاد کیا گیا ٬فیلڈ ڈئے میں ڈویژنل انجینئر ایگریکلچر میر عبدالباقی ڈومکی٬اسسٹنٹ انجینئر خالد بشیر٬ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع حاجی یونس بنگلزئی٬ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی حبیب نواز مرغزانی٬زراعت آفیسر سردارزادہ ذولفقار نودھانی٬حاجی شیر محمد خجک٬حفیظ اللہ خجک٬زمیندار حاجی اختیار خان مرغزانی٬دین محمد مرغزانی و دیگر نے شرکت کی ٬قبل ازیں زراعت آفیسران نے زرعی اراضی کی ہمواری کے کام کا معائنہ کیا جبکہ کپاس کی فصل میں پائی جانے والی بیماری کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر زمینداروں اور کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل انجینئر ایگری کلچر میر عبدالباقی ڈومکی٬اسسٹنٹ انجینئر خالد بشیر٬ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی نے کہا کہ کسان زراعت کے سنہری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے پیدوار میں اضافہ کرسکتے ہیں کسان کی خوشحالی ہی میں ملک کی خوشحالی کا راز مضمر ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے نئے ہیوی بلڈوزر سے زرعی اراضی کو ہموار بنانے میں مثبت مدد ملے گی جس کی مدد سے ناکارہ اور ڈھلوان اراضی کو ہموار بناکر زراعت کے لیے کارآمد بنایا جاسکے گا انہوں نے کہاکہ کپاس سمیت دیگر فصلوں کی کاشت کے وقت کسانوں کو چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے ماہرین سے رابطہ رکھیں اور پیدوار بڑھانے کے لیے زرعی ماہرین کے مشاورت پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ فصلوں میں زیادہ تر بیماریاں قحط سالی کے دوران نمودار ہوتی ہیں جبکہ سبی کے ایسے علاقے جہاں بارشوں کا تناسب کم ہے وہاں پر زرعی فصلوں پر مہلک کیڑوں مکوڑوں کے حملوں کا خدشہ زیادہ رہتا ہے جس کے تدارک کے لیے زمیندار زرعی ماہرین کی مشاورت کے بعد بروقت فصلوں کو اسپرئے کرکے بڑئے نقصان سے اپنے آپ کو بچایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فیلڈ ڈئے کا بنیادی مقصد زمینداروں اور کسانوں میں زراعت کے فروغ کے سلسلے میں شعور و آگاہی پھیلائی جاسکے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں