ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا٬ محمد خالد سلطان القادری سرور

بدھ 2 نومبر 2016 21:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر وبانی صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ملک بھر کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا جماعت الصالحین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان قومی امن کانفرنس موجودہ وقت اور حالات میں اہم رول پلے کرے گا پاکستان کی سلامتی خوشحالی میں پاک افواج کی کاوشیں قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہااجلاس میں جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل بلوچستان کے امیر الحاج صاحبزادہ پیر سکندر سلطان القادری ٬ جماعت الصالحین یوتھ ونگ کے مرکزی امیر صاحبزادہ محمد حیات سلطان القادری ٬ جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل میڈیا سیل کے ممبران حاجی سعید الدین طارق٬ سید طاہر علی ٬ محمد بابرباہو فورس کے کمانڈر عبدالرحمن کے علاوہ دیگر عمائدین مریدین بھی موجود تھے اجلاس میں ایوان اقبال میں ہونے والی عظیم الشان قومی امن کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اہم فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ الحاج پیر سخی محمد خالد سلطان القادری نے کہا کہ اسلام گولی لاٹھی بندوق کی نوک سے نہیں پھیلا بلکہ امن پیارے محبت سے اسلام دنیاکے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اسلام نے کبھی کسی بے گناہ کو قتل کرنے یا خودکش حملے کی اجازت نہیں دی ہم تو قران سنت پر عمل کرنے والے لوگ ہیں جو صرف پیار کا درس دیتے ہیں پاکستان کی سلامتی خوشحالی کیلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہے جماعت الصالحین کے زیر اہتمام ہونے والی قومی امن کانفرنس کے مقصد پر ورشنی ڈالتے ہوہے کہا کہ قومی امن کانفرنس کا مقصد -: پیس آف ارتھ ہی؛ہم اللہ کی اس زمین پر پیار اور محبت کا پیغام لے کرآئے ہیںہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہم فقیر لوگ ہیں انہوںنے بتایا کہ جماعت الصالحین کے پلیٹ فارم سے پیارے پاکستان کے خاطر جو کہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اس کو بچانے کیلئے سندھ کے قلندر لعل شہباز کی نگری سیون شریف صوفی کانفرنس کی شروعات کی پھر سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا۔

(جاری ہے)

پنجاب اور آزاد کشمیر میں 150سے زائد مقامات پر صوفیائے کرام اولیاء اللہ کاملین بزرگان دین کا صوفی پیغام دینے کیلئے گئے۔ جبکہ انڈیا کے شہر جے پور میں انڑنیشنل غوث الوراپیران پیر غوث اعظم کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ انڈیا میں بھی امن کا پیغام دیا۔ پیر خالد سلطان القادری نے بتایا کہ ناورے٬ ڈنمارک٬ ترکی٬ جرمنی ودیگر یورپ کے مقامات پر صوفی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

صوفی کانفرنس کے زریعے ہم دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں حکومت سمیت پاک فوج کی بھی مدد کریں گے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گینے کہا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں جس طرح دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنرل راحیل شریف کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہمیں ناز ہے امید ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں بھی رول پلے کریںگے پاکستان کو جس قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی اس کی قدر کرنی ہوگی ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے جماعت الصالحین پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والی قومی امن کانفرنس ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں