پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین سبی کے انتخابات میں شاہ جی پینل کی فتح

جمعرات 3 نومبر 2016 20:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین سبی کے انتخابات مکمل٬ شاہ جی پینل نے میدان مار لیا ۔سید یعقوب شاہ کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آفیسر کلب سبی میں پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین تین سالہ مدت کیلئے انتخابات صوبائی صدر و الیکشن کمیٹی کے چیئرمین قاسم خان ممبران میں صوبائی نائب صدر طارق محمود ٬ سیکرٹری فنانس محمد الیاس ٬ واپڈا ہائیڈرویونین کے چیئرمین محمد آصف بلوچستان لیبر فیڈریشن سبی زون کے صدر طاہر وکٹر سہوترا کی نگرانی میں ہوئے انتخابات میںمزدور دوست پینل اور شاہ جی پینل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا مزدوروں نے اپنے اپنے رہنماؤں کی کامیابی کیلئے جدوجہد کی اور ووٹ کی پرچی کا استعمال کیا اس موقع پر شاہ جی پینل کے نامز د امید وار نائب صدر سید یعقوب شاہ جوائنٹ سیکرٹری عطاء اللہ مری ٬ چیئرمین میرو مری ٬ فنانس سیکرٹری جبار باروزئی ٬ پریس سیکرٹری مولا بخش گورگیج ٬ آفس سیکرٹری شہباز خان مری کو تین سالوں کیلئے منتخب کرلیا گیا اس موقع پر سید یعقوب شاہ نے کامیاب ہونے پر مزدور ساتھیوں کو شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو استعمال کروں گا انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلاامتیاز مزدورںکے مسائل کو اجاگر کرے گی ہار جیت ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی مزدوروں نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو سب مل کر سرانجام دیں گے واضح رہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر نور احمد شاہ نے سید یعقوب شاہ کو کامیاب ہونے پر دلی مبادک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پی ڈبلیوڈی یمپلائز یونین کے مزدوروں کو درپیش مسائل مشکلات کا ازالہ کرنے میں اپنا رول پلے کریں گے واضح رہے کہ انتخابات کے موقع پر ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری ٬ ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں