جاموٹ قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں٬ استحصالی قوتیں جاموٹ قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے پر گامزن ہے٬میر محمد بخش مہر جاموٹ

جمعہ 4 نومبر 2016 21:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) جاموٹ قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کریں استحصالی قوتیں جاموٹ قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے پر گامزن ہے لیکن اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار جاموٹ قومی موومنٹ کے رہنما میر محمد بخش مہر جاموٹ نے اللہ آباد میں ثناء اللہ جاموٹ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر عبدالکریم مہر٬گلاب خان چشتی٬ خدا بخش چشتی٬ میر محمد اسماعیل دندور٬ میر غلام حسین ابڑو٬ زاہد وفائی خان٬ محمد نعیم سومرو٬ ملک شربت خان پہنوڑ ٬میر لیاقت علی رند٬ رسول بخش پہنوڑ٬ مصطفی وریانی٬ بھی موجو د تھے ظہرانے کی تقریب سے ثناء اللہ جاموٹ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جاموٹ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے جاموٹ قوم کے عزلی دشمن آج بھی ہمیں منتشر کرنے پر مصروف عمل ہیں لیکن میں جاموٹ قوموں کو یقین دلاتا ہوں کہ جاموٹ قوم متحد و متفق ہیں اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے اکابرین بزرگان اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ میر گل حسن منجو شہید ٬میر مراد شہید٬ کے فلسفے و نظریے کی پاسداری و نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر اپنے قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں