صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:22

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے صوبائی وزیر صحت کے دعویٰ صرف باتوں تک محدود ہیں تحصیل لہڑی کے سول ہسپتال میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن کسی بھی ڈاکٹر کی تعیناتی تا حال عمل میں نہیں لائی گئی علاقے کی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل لہڑی میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں کوئی ڈاکٹر آنے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی صوبائی وزیر صحت نے خالی پوسٹوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کی آرڈر جاری کیے ہیں صرف یہی نہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں بھی درجنوں ڈاکٹروں اور سرجنوں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جن پر صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی کئی بار صوبائی وزراء کی سبی آمد کے موقع پر سول ہسپتال سبی کے خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن وہ صرف یقین دہانی تک ہی محدود رہی اور یہی حال تحصیل لہڑی کا ہے ایمر جنسی کی صورت میں تحصیل لہڑی کی عوام کو میلوں سفر طے کرکے سبی یا ڈیرہ مراد جمالی جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصا محکمہ صحت کے وزیر عوام صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحصیل لہڑی ،سول ہسپتال اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر فوری طور پر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں