جہانگیر بدر کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیاںہمیشہ یاد رکھی جائے گئیں، صوبائی رہنماپی پی پی سندھ نازیہ ریاض کا بیان

جمعہ 18 نومبر 2016 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ خواتین ونگ کی صوبائی رہنما نازیہ ریاض نے جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر بدر نے جمہوریت اور پارٹی کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گئیں۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ملک عظیم سیاست دان سے محرم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر نے جمہوریت کی خاطر قیدوبند کی صعوبتیں برادشت کیں اور بی بی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کی جہانگیر بدر کی خدمات کو پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی ان کے لواحقین سے دلی ہمددری کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں (آمین)۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں