وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری کی کامیاب حکمت عملی کے بعد محکمہ لیویز فورسز میں بھرتی ہونے والوں کو آڈرز مل گئے

بدھ 23 نومبر 2016 23:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) طویل ترین انتظار کے بعد باآخر لیویز فورسز میں بھرتی ہونے والوں کو آڈرز مل گئے بے روزگار لیویز فورسز میں شامل ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھنے والوں میں خوشی کی لہڑ ڈور گئی ۔ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ لیویز فورسز اپنی مثال اپنا ہے جو انتہائی محدود وسائل کے باوجود علاقائی جرائم کے خاتمہ میں اہم رول پلے کرتی ہیں بھرتی ہونے والے جوان اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے لیویز فورسز کا نام روشن کریں گے ، ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ لیویز فورسز میں بھرتی ہونے کے اشتہارات کے بعد بے روزگار نوجوانوں میں امید کی کرن روش ہوئی بڑی محنت سی100 آسامیاں کیلئے سبی ڈویژن کے ہزاروں بے روزگا رجوانوں نے کاغذات جمع کرائے اور سخت محنت لگن سے ٹیسٹ انٹرویوز دیکر کر ایک سال سے زائد عرصہ گزجانے کے باوجود کامیاب ہونے کیلئے انتظار کرتے رہے کامیاب امیدواروں کی لسٹ جب ڈپٹی کمشنر آفس پر لگی تو بھرتی ہونے والے نوجوانوں کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کی کامیاب حکمت عملی کے بعد بھرتی ہونے والوں کو آرڈز کی فراہمی ممکن بن سکی اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیترا ن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے کامیاب امیدواروں میں آڈرز تقسیم کئے اس موقع پر میر سیف اللہ کھیتران ، میر رحمت اللہ گشکوری نے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آپ کو جوذمہ داریاں دیں ہے ہمیں امید ہے کہ آپ سب اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے اور لیویز فورسز کا موارل بلند کرنے میں اہم رول پلے کریں گے لیویز فورسز دیگر فورسز کے مقابلے میں محدود وسائل کے باوجود علاقائی سلح پر اپنی بہترین کاوشوں کے باعث اہم مقام کا درجہ رکھتی ہیں علاقائی سلح پر مقامی افراد کے باعث لیویز فورسز جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے خدمات سرانجام دیتی ہے جس کو لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بھرتی ہونے والے تمام جوان لیویز فورسز کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں