ضلعی عہدیداروں کا خزانہ ملازمین سبی کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان، مکمل تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 25 نومبر 2016 20:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر محراب خان خجک ، جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی ، سرپرست اعلیٰ غلام حسین ڈومکی ، محمد ہاشم چاچڑ ،مختیار احمد رئیسانی ، عبدالغنی خجک ، وقار احمد خجک ، محمد خان بگٹی ،ظہیر احمد جمالی ، سلیم رضا، میوہ خان مگسی ،کاشف اعجاز ودیگر نے ضلعی عہدیداروں نے خزانہ ملازمین سبی کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خزانہ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کرے اور ان بلیک میلرافراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے اور ان عناصر کے خلاف فوری طور پر تحقیقات عمل میں لائی جائے جوکہ اپنے ہی محکمہ خزانہ کے آفس کے ملازمین کوناجائز طریقوں سے تنگ کرکے بلیک میل کرکے ان کو زہینی اذیت سے مبتلا کررہے ہیں اپیکا سبی نے خزانہ آفس کے ملازمین کے حقوق کیلئے ان کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ ان کے احتجاج میں اول دستے کا کردار ادا کریں گے ہم محکمہ خزانہ کے ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں