بارکھان میں ایف سی و حساس اداروں کی کامیاب کاروائی، کالعدم تنظیم کی5 کمانڈر گرفتار، تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) بارکھان کے علاقہ میں ایف سی و حساس اداروں کی کامیاب کاروائی، کالعدم تنظیم کے پانچ کمانڈر گرفتار ، اسلحہ بر آمد، تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل اہم انکشافات کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقہ کڑمی میں حساس اداروں کی رپورٹ پر ایف سی اور حساس اداروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ اہم کمانڈر گرفتار کرکے 2تھری ناٹ تھری رائفلز ،ایک راکٹ لانچر، 8راکٹ لانچر کے گولے پانچ عدد فیوز ایک ایس ایم جی سمیت گولیاں برآمد کرکے گرفتار افراد کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا تمام گرفتارافراد سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہے گرفتار افراد سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں