باشعور لوگ کرپٹ افراد سے ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں، بلوچستان و سندھ کے قبائل متحد ومنظم ہوکر اپنے علاقوں کی پسماندگی کا خاتمہ کریں

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندکی میڈیاسے بات چیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ باشعور لوگ کرپشن ولوٹ مار کرنے والے کرپٹ افراد سے ملک کو بچانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں بلوچستان و سندھ کے قبائل متحد ومنظم ہوکر اپنے علاقوں کی پسماندگی کا خاتمہ کریںقلم کتاب سے رشتہ جوڑ کر ترقی خوشحالی کا راستہ اپنائیںمیڈیا معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی گاؤں صوران میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسل کچھی کے چیئرمین سردار زادہ میر سردار خان رند،سابق رکن قومی اسمبلی سردار بابل جا جھگرانی ، سابق صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی ، سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، اوستہ محمد کے سینئر صحافی محمد وارث دیناری ، سینئر صحافی میر محمد دیناری ، گھڑی خیرو کے سینئر صحافی اے ڈی کھوکھر بھی موجود تھے ، چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان و سندھ میں پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی جو بلٹ کی بجائے قلم و کتا ب وبیلٹ کے زریعے ملک کی تقدیر بدلے گی پی ٹی آئی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو کرپشن و کرپٹ افراد کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلوچستان سندھ سمیت ملک کے باشعور عوام کرپشن و لوٹ مار کرنے والے افراد سے ملک کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں سیاست کو عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کا سلسلہ برقرار رکھا جائیں گا چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا کسی بھی علاقہ کی ترقی خوشحالی میں مقامی قبائل اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ہر علاقہ ہر قوم قبیلے کی اپنی راویات ہے بلوچستان وسندھ سمیت ملک کے کونے کونے میں بسنے والے قوم قبیلے ہمارے لئے عزت واحترام کے باعث ہیں قبائلی جھگڑوں کے خاتمہ کیلئے رند قبائل کا کردار نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں ہم نے ہمیشہ امن بھائی چارے کو فروغ دینے میں رول پلے کیا ہے بلوچستان و سند ھ کے قبائل متحد ومنظم ہوکر اپنے علاقوں کی ترقی عوام کی خوشحالی میں رول پلے کریں اور قلم وکتاب سے رشتہ جوڑ کوآنے والی نسل کو تعلیم یافتہ بنائیں تاکہ باشعور اقوام ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوسکیں انہوں نے کہا کہ معاشرہ کو سدھارنے میں میڈیا نے اہم رول پلے کیا ہے ملک سے کرپشن کے خاتمہ مقامی علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں