جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی ڈویژن میں شامل کوہلو سبی زیارت ہرنائی وڈیرہ بگٹی میں جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہیں سبی ڈویژن میں پرامن ماحول میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا علماء کرام حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرت وسنہری اصولوں پر عمل پیرا کرتے ہوئے سبی ڈویژن کو پررکھنے کیلئے انتظامیہ ساتھ تعاون کو ممکن بنایا جائے مشتبہ افراد کی نشاندہی کرکے محب وطن وذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیںان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری بھی موجود تھے ، کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے امن وامان کی بہترصورت حال نہایت ضروری ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل رابط رکھیں 12ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کئے جائیں جلوسز ومیلاد النبیؐ کی محفلوں کی سیکورٹی کیلئے ایکشن پلان تشکیل دیکر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ہم سب نے ملکر جشن ولادت کے موقع پر امن کا پیغام دیکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاحضوراکرم ؐ کی آمد کا دن مسلمانوں کیلئے خوشی اور راحت کا دن ہے ہمیں اسے اسطرح منانا چاہیے تاکہ شہر و ملک بھر میں امن اور رواداری کی فضاء قائم ہوسکے انہوں نے کہا حضوراکرم ؐ کی سیرت پر عمل کرنے سے ہمارے کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے شہری سول سوسائٹی کے افراد علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کسی بھی مشتبہ شخص کی موجودگی پر بروقت اطلاع دیں سماج دشمن عناصر پر بھی کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ہمارا شہر ملک دہشت گردی سے پاک بن سکیں اس کیلئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں