سبی، سیکورٹی فورسزو لیویز فورس کی کاروائی، ایک ڈاکو جاںبحق

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) بختیار آباد کے قریب سیکورٹی فورسزو لیویز فورس کی کاروائی ایک ڈاکو جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بختیار آباد کے قریب سیکورٹی فورسز اور مقامی لیویز فورسز کی مشترکہ کاروائی سماج دشمن عناصر و ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سراج خان نامی ڈاکو جانبحق ہوگیا جو لیویز کو ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں ملوث تھا جان بحق ہونے والے ڈاکو کی لاش کو سول ہسپتال سبی میںضروری کاروائی کے بعد سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا جنہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبید اللہ رند کی نگرانی میں مقامی قبرستان سبی میں امانت سپردخاک کردیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں