ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کی کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین اور سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی ریلی

منگل 14 فروری 2017 19:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے زیر اہتمام کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ میں تیمور خان سانحہ لاہور میں تین صحافیوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی صدر میر جاوید بلوچ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤ د رند،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی، کونسلرملک ندیم رضا زیدی ، اے این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سعید احمد خجک، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما سید نور احمد شاہ ، سبی یوتھ اتحادآرگنائزیشن کے صدر سردار زادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، جنرل سیکرٹری سید اصغر شاہ ، نیشنل پارٹی کے رہنما میر اللہ بخش مری ، ایریگیش ایمپلائز یونین کے خلیل اللہ ، ریلولے محنت کشن سبی کے صدر محمد یونس سولنگی ، جے ڈبلیو پی سبی کے صدر عبدالسعید بگٹی، سیسا کے ضلعی صدر محمد انور لاشاری آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی،شہباز خان ، ثاقب ریاض ،انجمن معذوران کے صدر شوکت علی ڈومکی ،ڈسٹرکٹ پر یس کلب سبی کے سرپرست اعلیٰ مطلوب احمد چیئر مین میر سلیم مرغزانی ،جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، نائب صدر شہباز خان گورگیج ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعید احمد سومرو، جوائنٹ سیکرٹری محمد بابر ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، آفس سیکرٹری محمد طاہر عباس منتظر ،پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ،رابط ارشاد احمد خلجی کے علاوہ سینئر صحافی راجیش کمار عرف گنگا، کامران احمد ، ناشاد بلوچ، ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری کے علاوہ سیاسی سماجی عوامی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید اصغر شاہ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی سعید الدین طارق نے سرانجام دئیے احتجاجی جلسہ عام سے جاوید بلوچ، ملک قائم الدین دہپال ، حاجی داؤد رند، سید نور احمد شاہ ، سعید احمد خجک ، سردارزادہ ابراہیم خان باروزئی ، محمد یونس سولنگی ،خلیل اللہ ، محمد انور لاشاری ،عبدالسعید بگٹی ،حاجی سعید الدین طارق، طاہر عباس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملے میں کیمرہ مین کی شہادت سمیت لاہور میں بم دھماکہ میں صحافیوں اور پولیس آفیسران کے علاوہ کوئٹہ میں پولیس کے جوانوں کی شہادت المیہ سے کم نہیں صحافیوں اور پولیس ایف سی کے جوانوں نے ہمیشہ عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے اور عوام کو سیکورٹی کی فراہم میں اہم رول پلے کیاصحافیوں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت کو رائیگان نہیں جانے دیں گے مقررین نے کہا کہ صحافیوںنے ہمیشہ بارہا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کردیا ہے سچ کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا حق اور سچ کی جنگ میں تمیور اور سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے بہادر ساتھیوں نے اپنے لہوکے چراغ روشن کرکے ثابت کردیا کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے جانوں کا نذارانہ پیش کیا جاسکتا ہے صحافیوں اور پولیس کو ایک ساتھ نشانہ بنانے کی کوشش سازش سے کم نہیں اس کی روک تھام کیلئے حکومت کو مستقبل بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جائے ملک کا امن بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیںسماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سانحہ لاہور کے اصل ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہراے میں لایا جائے ٹھوس بنیادوں پر صحافیوں حفاظت ممکن بناتے ہوئے واقعہ میں ذخمی ہونے والے تمام افراد کے علاج معالجے کیلئے اقدامات یقینی بنایا جائے بعدازاں شرکاء نے شہید تیمور خان سانحہ لاہور اور کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافیوں و پولیس آفیسران کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ہم اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہداء کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اور پسماندگاں کا صبر وجمیل عطافرمائیں ذخمیوں کو جلدازجلد صحت مند فرمائیں(آمین)اس موقع پر سبی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں