لائیواسٹاک ورکر یونین سبی کے زیر اہتمام مسائل حل نہ ہونے کے خلاف ڈیری فارم سبی میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 فروری 2017 23:13

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) لائیواسٹاک ورکر یونین سبی کے زیر اہتمام ڈیری فارم سبی کے مسائل کو حل نہ کرنے کے خلاف صدر محمد صلاح سیلاچی کی قیادت میں ڈیری فارم سبی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ حضور بخش، جنرل سیکرٹری محمد یوسف سیلاچی ، سینئر نائب صد غلام بنی،نائب صدر عبدالرشید بنگلزئی ، جوائنٹ سیکرٹری عبید اللہ مری ، فنانس سیکرٹری مبارک علی بھٹی ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری وزیر خان آفس سیکرٹری نصیر احمد بلوچ مہراب خان مزری محمد خان بلوچ، محمد صدیق خجک ، عبدالحد ، اللہ ڈنہ ، عاصم خان سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لائیواسٹاک ورکریونین سبی کے کارکناں نے شرکت کی شرکاء نے ڈیری فارم کے آفیسر کے خلاف نعرے بازی کی اور مسائل کے حل پر عدم توجہ دینے کی مذمت کی احتجاجی ریلی سے محمد صلاح سیلاچی ، محمد یوسف سیلاچی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ڈیری فارم میں ملازمین کے مسائل جون کے تون پڑے ہوئے ہین جن کو حل کرنے کیلئے بار بار درخواستیں دیں گئیں لیکن ان پر عملدرآمد نہ کیا گیا جبکہ وسائل کی موجودگی کے باوجود ہمیں مسائل ومشکلات کی دلدل میں دھکیلا گیا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ شدید سردی میں گیس کی بندش سے مسائل پیدا ہورہے ہیں بیف سینٹر میں گیس بحال کی جائے گوا لے کی پوسٹ دی جائے اور گوالے سے گوالے کا کام لیا جائے دودھ تقسیم کیلئے انچارج ملک ٹسٹر دیا جائے گوبر اٹھانے کیلئے مسیح کو بھر تی کیا جائے چوکیدار آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کریں گے 4شام بجے سے 12بجے تک ان سے کام لیا جائے لائیواسٹاک ورکر یونین سبی کی جانب سے دئیے گئے چودہ نکات پر عملدرآمد کرکے مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کودور کیا جائے بصورت دیگر تین دن کے اندر اندر اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے جس کی تمام ذمہ داری ڈیری فارم بیف پروڈکشن ریسرچ سینٹر سبی کی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں