ضلعی ناظم صحت سبی اور ڈرگ انسپکٹر ان ایکشن ‘سبی میں میڈیکل اسٹور پر چھاپے ‘ادویات کی چیکنگ کی

جمعرات 23 فروری 2017 21:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)ضلعی ناظم صحت سبی اور ڈرگ انسپکٹر ان ایکشن سبی میں میڈیکل اسٹور پر چھاپے ادویات کی چیکنگ چیف سیکرٹری بلوچستان و ڈپٹی کمشنر سبی کی خصوصی ہدایات پر کاروائی شروع کردی گئی کسی کو جعلی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ڈاکٹر منظور حسین بلوچ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ ،ڈرگ انسپکٹر سبی گلاب خان نے مشترکہ طور پر لیاقت بازار جناح روڈ مسجد روڈ سمیت شہر بھر کے میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مار کر غیر ملکی ادویات سمیت جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف آپریشن شروع کردیا مختلف اسٹورز میںاچانک چھاپے مارے گئے اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہر میں غیر منظور شدہ میڈیکل اسٹور کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ شہر بھر میں موجود میڈیکل اسٹور کا لائسنس کو بھی چیک کیا جارہا ہے اگر کوئی جعلی یا دونمبر لائسنس پکڑا گیا اس کے خلاف قوانین کے مطابق ایکشن لیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ انسانی جان بڑی قیمتی ہوتی ہے جس کو کسی صورت عطائی ڈاکٹر جعلی ادویات کی نذر نہیں کیا جاسکتا چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر صحت بلوچستان کی واضح ہدایات پر شہر میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران اگر کوئی دونمبر ادویات پائی گئیں اسی وقت اس میڈیکل اسٹور کو مکمل سیل کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جلعی ناظم صحت سبی نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے سرکار نے ہمیں بھیجا ہے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں بعدازاں شہر بھر میں خصوصی چیکنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا میڈیکل اسٹورز کے لائسنس ادویات کی چیکنگ کی گئی اس موقع پر میڈیکل اسٹورز پر کام کرنے والے افراد کے بارے میں بھی مکمل معلومات لی گئی واضح رہے کہ سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کی جانب سے محکمہ صحت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ سبی میں معیاری ادویات کی فروخت میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں