فرسٹ فرنٹیئر کور ریجنل ٹی 20چمپین شپ، ڈی ایم آئی سکن کی ٹیم 70رنزپر ڈھیر

اتوار 8 فروری 2015 16:33

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء)فرسٹ فرنٹئیر کور ریجنل ٹی 20چمپین شپ 2015ڈیرہ مراد جمالی ریجن بمقام سبی کا چو تھا میچ سبی واریر بمقابلہ ڈ ی ایم جمالی آئی سکن کھیلا گیا جن میں ڈی ایم آئی سکن کی ٹیم کی مقررہ اووز سے پہلے سبی وائریر کے بولروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم محض 70رنز بناکر ڈھیر ہوگئی سبی وائریرکی جانب سے ریاض نے چار اوور میں صرف چار رنز دیگر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا محمد حفیظ چانڈیو نے 2جبکہ اللہ داد کھوسہ نے بھی 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں سبی واریر کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا صرف 12کے مجموعی سکور 4کھلاڑی آؤٹ ہوئے بعدمیں کپتان عبد الحکیم اور نیاز مستوئی کے درمیان میچ رنگ پارٹنر شپ قائم ہوئی اور 18ویں اوور میں سبی واریر نے مطلوبہ ہدف حاصل کیا اور میچ جیت کر 2پوائنٹس حاصل کیے میچ کے مہمان خاص راجہ خاور الزمان کیانی تھے مین آف دی میچ کا ایوارڈ نیاز مستوئی کے نام رہا جنھوں نے 37رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی اس موقع پر نظام الدین دشتی ،لعل محمد سیلاچی و دیگر بھی موجود تھے نصیر آباد اورجعفرآبادکے کھلاڑیوں نے سبی سکاؤٹس کی کارکردگی کو سراہا اور انکی خدمات کا اعتراف کیا ٹورنامنٹ آرگنائزر وڈیرہ رمضان سیلاچی کے مطابق میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے شائقین کرکٹ سے زیادہ زیادہ لطف اندوز ہوں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں