یوم پاکستان کیپٹن سعید الرحمن شہید سندھ بلوچستان کبڈی ٹورنامنٹ سیلاچی کلب تلی اور سلطانیہ کلب حاجی شہر نے مشترکہ طور پراپنے نام کر لیا

جمعرات 26 مارچ 2015 16:48

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کیپٹن سعید الرحمن شہید سندھ بلوچستان کبڈی ٹورنامنٹ سیلاچی کلب تلی اور سلطانیہ کلب حاجی شہر نے مشترکہ طور پراپنے نام کر لیا ۔شاندار مقابلے نے شائقین کبڈی کو لاجواب کردیاکھیلو ں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے درمیان پیاد محبت کو فروغ ملتا ہے جبکہ ایف سی اور عوام کے درمیان رابطے مستقبل میں قیام امن خوشحالی ترقی کی راہ میں مددگار ثابت ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی ہدیات پر یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں ہیڈ کوارٹر سبی سکاوٴٹس میں کیپٹن سعید الرحمن شہید سندھ بلوچستان کبڈی ٹورنامنٹ کرایا گیا جس میں بلوچستان وسندھ کی مایاناز کبڈی کلبز نے حصہ لیا شاندار فائل مقابلہ سیلاچی کلب سبی اور سلطانیہ کلب حاجی شہر کے درمیاں کھیلایا گیا جس کے ریفری کے فرائض امیر بخش نے سرانجام دئیے شاندار کبڈی کا فائنل دیکھنے کیلئے سبی کچھی سے سینکڑوں شائقین کبڈی گراوٴنڈ میں موجود تھے فائنل میچ کے مہماں خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاوٴٹس کرنل سید احسن رضا زیدی تھے جبکہ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک ، میجر رانا شاہد ریاض ،میجر عمیر عارف، اکاوٴنٹ آفیسر طارق محمود، لیفٹیننٹ امان اللہ ، صوبیدار شہباز خان ، محمد الیاس ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) سبی کے چےئرمین آزادخان مرغزانی، وائس چےئرمین حاجی محمد صدیق لونی، صدر قادربخش لونی، جنرل سیکرٹری اسد اللہ جان سیلاچی، نائب صدر عبدالغفار خجک ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک مٹھل خان مندوانی ،آرگنائزر اسد عرف ملا، دوئم آرگنائزر نظام الدین سیلاچی غلام سرور، عبدالوحد،مولابخش ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری احمد خان لونی، ڈایریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک آزاد خان خجک کے علاوہ قبائلی عوامی سیاسی شخصیات بھی موجود تھے دونوں جانب سے کبڈی کے کھیل شاندار مظاہرہ کیا گیاسخت مقابلے میں پہلے دونوں راوٴنڈ میں برابررہنے کے بعد ایکسٹرر ٹائم دیا گیا تاہم دونوں جانب سے بہترین جسمانی صحت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا سخت مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کوبرابری کی بنیاد پر مشترکہ طور پر فائنل قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) سبی کے صدر قادر بخش لونی نے سبی میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے اور شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن ، کمانڈنٹ سبی سکا وٴٹس کرنل سید احسن رضا زیدی سمیت تمام آفیسران کو شکریہ ادا کیا اور سات اپریل سے ہونے والے کبڈی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گراوٴنڈ کی فراہمی کا بھی مطابلہ کیا بعدازاں دونوں ٹیموں کو فی کس 17,17ہزار روپے نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی دی گئیں جبکہ کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل سید احسن رضا زیدی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک اور لیفٹیننٹ امان اللہ کو ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن (ر) سبی وائس چےئرمین حاجی محمد صدیق لونی، صدر قادربخش لونی نے خصوصی شیلڈزبھی دی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں