آل پاکستان سبی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ختم ہوگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 20:00

آل پاکستان سبی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ختم ہوگیا

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ائے ڈی نواب شاہوانی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرئے کے قیام کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے،جشن سبی کے سلسلے میں اسپورٹس فیسٹیول کے دوران کھلاڑیوں کو صلاحیات کو اجاگرکرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ،جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں صوبائی حکومت کھلاڑیوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی ،کھلاڑی ہمارئے قومی سفیر ہیں جن کی پذیرائی ہرسطح پر کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان جشن سبی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی،ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی،ایکسیئن ایری گیشن عبدالکریم لونی،رسالدار لیویز میر عارف مری ،میر اسلم گشکوری،یار محمد بنگلزئی و دیگر نے بھی شرکت کی،قبل ازیں مہمان خصوصی صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی کا پرتپاک استقبال کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ،ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری و دیگر نے کیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ اور جشن سبی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول سے سبی کے نوجوانوں بلخصوص کھلاڑیوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اور صحت مند سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مقابلے کے رحجان میں بھی اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارئے قومی سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین کھیلوں کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ صوبے کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں