سبی وگردونواح میں گرم ہواوٴں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑ ھ گئی

ہفتہ 30 مئی 2015 16:59

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سبی وگردونواح میں گرم ہواوٴں نے گرمی کی شدید میں مزید اضافہ کردیا ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ، بجلی کی انکھ مچولی اور کئی علاقہ میں بجلی کی بندش سے کاربار زندگی متاثرپانی کی قلت کا سامنا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سبی وگردونواح میں تیز گردآلود ہواوٴں کے باعث گرمی کی شدید میں مزید آضافہ ہوگیا جبکہ بجلی کے ولٹیج میں کمی بیشی کے باعث ائرکولروں فریج نے بھی کام چھوڑ دیا بجلی کی انکھ مچولی اور کئی علاقوں میں اورلوڈ نرانسفامرز کے جل جانے سے شہری مشکلات کا شکار ہوگئے سبی جو ایشاء کا گرم ترین علاقہ ہے بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ایک ٹرانسفامر کے جل جانے کے بعد قریبی ٹرانسفامر کو بند بند کرکے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کرنے کا سلسلہ جاری کردیا گیا ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ سبی کی قیامت خیز گرمی کو مذنظر رکھتے ہوئے سبی سے لوڈشیڈن کا خاتمہ ممکن بنایا جائے بجلی کی بندش سے کئی علاقوں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوچکا ہے گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی غیر معیاری مشروبات کی فروخت سے شہری مختلف خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ڈاکٹر زکے مطابق گرمی سے بچاوٴ کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دھوپ سے بچاوٴ کیلئے سروں پر کپڑا ڈال کر گھر سے باہر نکلا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں