وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان ڈاکٹر محمد نعیم خان نے لالک جان شہید کے مزار پر حاضری دی اور خصوصی دعا کی

منگل 1 دسمبر 2020 23:34

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان ڈاکٹر محمد نعیم خان نے لالک جان شہید کے مزار پر حاضری دی اور خصوصی دعا کی ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے جامعہ بلتستان کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کی جانب سے لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خصوصی دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے میڈیاکو جاری بیان میں کہا کہ گلگت، بلتستان محب وطن لوگوں کی سرزمین ہے یہاں کے باسیوں نے ہمیشہ وطن عزیز، کی سلامتی کے لیے قربانیاں دیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ،انہوں نے کہا کہ غذر شہدا کی سرزمین ہے، گلگت بلتستان کا بچہ بچہ محب وطن اور وفادار ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، مسلح افواج کی بدولت وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے لاک جان شہید نشان، حیدر ارض شمال کا فخر ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے ہم ہر ممکن قربانی دیتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ لاک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر آکر ایمان تازہ ہوا اور وطن عزیز کی محبت اور ذیادہ بڑھ گئی ہم عہد کرتے ہیں سبز ہلالی پرچم کی لاج رکھیں گے اور وطن عزیز، کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھیں گے، انہوں نے مزار پر وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور خصوصی طور پر مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں