رکن قانون ساز اسمبلی امتیاز حیدر کا یونین کونسل بشو کا دروہ ،یونین کونسل کچورہ بشو یں 4دستکاری سنٹرز کا افتتاح کردیا

پورے حلقے میں سینکڑوںخواتین سلائی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئیگی، گفتگو

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) رکن قانون ساز اسمبلی امتیاز حیدر خان نے یونین کونسل بشو کا دروہ کیا یونین کونسل کچورہ بشو میں چاردستکاری سنٹرز کا افتتاح کیا دو سنٹرز کا پہلے ہی افتتاح کرچکاتھا اس موقع پہ رکن اسمبلی نے کہا کہ پورے حلقہ 2میں سینکڑوںخواتین سلائی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں جس سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی اور خواتین گھر کی کفالت میں بھی حصہ دار بنے گی انشاء اللہ مستقبل میں اے کے آر ایس پی کے تعاون سے ایڈوانس ٹریننگ کا بھی اہتمام کررہے ہیں اس موقع پر رکن اسمبلی نے سید افضل کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنے اے ڈے پی سے اسی لاکھ روپے دستکاری سنٹرز کے لیے رکھا ،اس کے بعد رکن اسمبلی پڑانگ کچورہ پہنچے جہاں اپنے دوسرے اے ڈی پی میں رکھے گئے گرلز مڈل اسکول کے لیے سائٹ سلیکشن کی عمائدین و سرکردگان کی مشاور ت اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹر پڑانگ میں زمین کاانتخاب ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معرفی فاونڈیشن کے تعاون کے تعمیر شدہ ڈسپنسری کا بھی کاچو صاحب نے افتتاح کیا ،بعد ازاں رکن اسمبلی بشو ناظم آباد پہنچے جہاں چیئرمین احمد علی و شیخ رسول اور عمائدین بشو نے رکن اسمبلی کو خوش آمدید کہا ناظم آباد بشو میں جنرل اے ڈی پی سے منظورشدہ زیر تعمیر گرلز مڈل اسکول کا دورہ کیا یہاں آدھے سے زیادہ کام مکمل ہو چکا تھا باقی کام مارچ اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بشو کیلئے دو آرسی سی پل منظور ہو چکا ہے جن پر عنقریب کام شروع ہو گا اس کے علاوہ اے پہلے اے ڈی پی میں دوہزار پانچ سو فٹ روڈ رکھا تھاجس پر کام ہو رہا ہے چار جگہوںپر دستکاری سنٹرقائم کئے ہیں ٹرانسفرمر اور پولز بھی دئے ہیںاور جنرل اے ڈی پی سے ایک گرلز مڈل اسکول بھی زیر تعمیرہے انشاء اللہ اگلے اے ڈی پی میں بھی بشو کے لیے پروجیکٹس رکھیں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کی احساس محرومی کو کم جائے اور علاقہ خوشحال ہو سکیں ۔

عمائدین بشو نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ پہلے کوئی بھی اسمبلی ممبر الیکشن کمپئنکے علاوہ بشو کا دورہ نہیں کرتے تھے کاچو صاحب مسلسل عوامی رابطے میں ہیں اور انھوں نے بشو کا درجنوں دفعہ دورہ کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے بشو کے لیے کافی پروجیکٹس دئیے۔جس کے لیے عوام انتہائی مشکور ہے اور کاچوامیتاز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں