ہماری حکومت پی پی پی کے پانچ سالہ گند کو صاف کر رہی ہے، شبیر حسین

اتوار 10 دسمبر 2017 19:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)مسلم لیگ نواز کھرمنگ کے سیکریٹری اطلاعات شبیر حسین نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پی پی پی کے پانچ سالہ گند کو صاف کر رہی ہے ،کھرمنگ میں پہلے ڈاکو حکومت کر تے تھے اب قوم کے ہیروز حکومت کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سالہ حکومت میںسارے صوبائی ادارے تباہ کر کے کرپشن کا نظام وضع کر دیا تھا اور کرپشن کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام کسی بھی علاقے میں نہیں ہوا ہے اب ہماری حکومت نہ صرف پی پی کا گند صاف کر رہی ہے بلکہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کھرمنگ میں ڈاکو چیف لوگ عوام کی جیبیں کاٹ رہے تھے اب عوامی منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید دو کشتیوں کے مسافر ہیں کبھی پی پی کے سٹیج پر نظر آتے ہیں تو کبھی سید امجد زیدی کے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں