عدم اعتماد کو لطیفہ کہنے والوں کی اسمبلی میں موجوگی اصل لطیفہ ہے،جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انجینئر اسماعیل

پیر 22 جنوری 2018 20:33

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کو لطیفہ کہنے والوں کی اسمبلی میں موجوگی اصل لطیفہ ہے،حکومتی مدت ختم ہوتے ہی کرپٹ وزیر اعلی اور وزرا اسمبلی سے سیدھے مناور جیل جائیں گے،صوبائی حکومت کے ڈاکوؤں کے ڈاکئے سٹھیا گئے ہیں،حکومتی اراکین کے بیانات سے انکی ذہنی پستی جھلکتی ہے،کرپشن کی گنگا میں نہانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،عدالتوں سے ثابت شدہ ڈاکو پیپلزپارٹی کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلی بتائیں اپنے رشتہ داروں کو ٹھیکے دلوانے کے علاوہ انکی کیا کارکردگی ہے،شیڈول فور میں شامل افراد کو سرکای نوکریوں میں بھرتی کرنے والی حکومت کے منہ سے میرٹ کی باتیں قیامت کی نشانی ہے،اسلام آباد سکینڈل میں ملوث اراکین اسمبلی و کونسل کے غیر منتخب مشیر اخلاقی گراوٹ پر مبنی بیانات دے رہے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں آمروں کے پیر پکڑ کر معافی مانگ کر بھاگنے والوں کی بھڑکیں خالی برتن کے زیادہ بجنے والی مثال ہے، وزراء نے حکومت کو نوٹ چھاپنے والی مشین سمجھ لیا ہے اور گلگت بلتستان میں تو کوئی ترقی نہیں ہو رہی البتہ وزیر اعلی اور اراکین اسمبلی و کونسل کے بنک بیلنس اور اثاثوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر موجودہ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرے گی اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت انکے حلق سے نکالے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں