دنیائے کوہ پیمائی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ،ساڑھے 27ہزار فٹ کی بلندی پر لاپتہ کوہ کی ڈرون کیمرہ نے جان بچائی

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

دنیائے کوہ پیمائی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ،ساڑھے 27ہزار فٹ کی بلندی  پر لاپتہ کوہ کی ڈرون کیمرہ نے جان بچائی
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) دنیائے کوہ پیمائی کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ساڑھے 27ہزار فٹ کی بلدی پر لاپتہ کوہ پیما ڈرون کیمرہ نے جان بچائی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے تین کوہ پیما 8047 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی پر تھے کہ اچانک مسٹر رک ایلن نامی ساتھی کوہ پیما برف میں گر کر لاپتہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کے 36 گھنٹے بعد براڈ پیک کے ساتھ االتیادہ K2 کی مہم جوئی میں مصروف پوش کے ایک کوہ پیما نیٹیلی سکوپ کے ذریعے زخمی کوہ پیما کو تلاش کر لیا اور ڈرون کیمرے کے ذریعے انکی زندگی اور نقل و حرکت کو کنفرم کر لیا۔ اس زخمی کوہ پیما کے ساتھیوں کو اطلاع دیدی اس دوران ڈرون کیمرہ مسلسل زخمی کوہ پیما کی نگرانی کرتا رہا ہے اور اسے گائیڈ کرتا رہ اکہ رسیکیور انکی جانب بڑھ رہے ہیں اور اسکی ڈائریکشن کے فوٹوز دیکر ساتھیوں کو فراہم کر تا رہا۔ ڈرون کیمرہ کی نشاندہی اور رہنمائی کی وجہ سے رسیکور زخمی کوہ پیما کو بحفاظت بس کمپ منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہ اہے کہ کوہ پیمائی کی تاریخ میں نشاندہی اور رہنمائی کیلئے ڈرون کیمرہ کا استحال اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں