رکن قانون ساز اسمبلی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کا وادی چنداہ کا تفصیلی دورہ

اتوار 12 اگست 2018 21:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) رکن قانون ساز اسمبلی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اتوار وادی چنداہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر حسن ،ڈاکٹر حبیب ، لیڈی ڈاکٹر سلمیٰ ،پی پی ایچ آئی ہیڈ کاچو بشارت ،ڈاکٹر عبدالخالق ،سید فقیر اللہ ٹرسٹ کی طرف سے ثریا منی بھی رکن اسمبلی کے ہمراہ تھے ۔

عمائدین چندہ اخون محمد حسن ،وزیر فیض محمد ،ٹھیکیدار حاجی محمد علی ،اور دیگر بزرگوں اور جوانوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔رکن اسمبلی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ،پی پی ایچ آئی اور سید فقیر اللہ ٹرسٹ کی طرف سے پورا دن یہاں فری میڈیکل کیمپ لگا گیا جس میں تقریبا ً تین سو کے قریب مریضوں کو مفت تشخیص کرکے ادویات فراہم کی گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اپنے اے ڈی پی کی یکساں تقسیم کو ممکن بنایا ہے ، ایک گرلز پرائمری اسکول جنرل اے ڈی پی میں رکھا ہے جو کہ عمائدین کی مشاورت اور محکمہ تعلیم کے سروے کے بعد ایک مناسب جگہ پہ بنایا جائے گا جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو سکیں ،حالیہ سیلاب کی وجہ سے جو روڈ اور فوڈ برج کو نقصان پہنچا ہے اس کے لیے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو لے کے دوبارہ چنداہ آئیں گے اور ڈیزاسٹر سیل کے ذریعے ان کی تعمیر نو کی جائے گی ۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ چندہ ایک سیاحتی مقام ہے اسے ٹورازم کے حوالے سے دنیا میں متعارف کرائیں گے چندہ روڈ بننے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آئیں گے جس سے مقامی لوگوں کی معیشت بہتر ہوں گے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مبشر حسن نے سوالوں کا جواب دینے ہوئے کہا کہ یہاں ایک ڈسپنسری کی سنگشن ہے لیکن ہم نے عوام کے مطالبے پہ تین نان اپروڈ فرسٹ ایڈ قائم کئے ہوئے تاکہ لوگوں کو اپنے قریب ترین جگہ پہ طبی امدا مل سکیں انشاء اللہ ہم اگلے اے ڈی پی میں اس ڈسپنسری کو آب گریڈ کرنے کی سفارش کریں گے ۔

بعد ازاں رکن اسمبلی نے ہائی اسکول کا دورہ کیا جہاں ہیڈ ماسٹر محمد رضا نے رکن اسمبلی کو تفصیلی بریفینگ دی اور اسکول کے مسائل سے آگاہ کیا رکن اسمبلی نے ہیڈ ماسٹر کے کارکردگی کی تعریف کی اور اسکول کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں