گورنر گلگت بلتستان کا نوٹیفیکیشن جاری

صدر مملکت نے میر غضنفر کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے راجہ اجلال حسین کو گورنرگلگت بلتستان مقرر کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 19:44

گورنر گلگت بلتستان کا نوٹیفیکیشن جاری
اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2018ء) :صدر مملکت عارف الرحمان علوی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے راجہ اجلال حسین کو گورنرگلگت بلتستان مقرر کردیا۔فصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں اپنی حکومت قائم کر لی ہے۔اسی طرح پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل ہونے کے بعد حکومت نے جو سب سے پہلا کام کیا وہ چاروں صوبوں میں گورنروں کی تعیناتی تھی ۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت بنتے دیکھ کر مسلم لیگ ن کے گورنروں نے مستعفی ہونا شروع کیا تھا جس کا آغاز سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کیا۔

(جاری ہے)

تاہم گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی بدستور اپنے عہدے پر موجود رہے ۔

اس حوالے سے 10 روز قبل خبر تھی کہ گلگت بلتساتن کے گورنر میر غضنفر علی خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔انکا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے لیکن اپنے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ صدر مملکت نےگورنرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا استعفا منظورکرلیا ہے اور صدرمملکت نے راجا جلال حسین کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کردیا۔جس کے بعد گورنرگلگت بلتستان کےاستعفےکی منظوری اورنئےگورنرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔وزارت امورکشمیراورگلگت بلتستان نےاستعفےکی منظوری اورنئےگورنرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کیا۔یاد رہے کہ میر غضنفر علی 14 ستمبر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں