شیسپر گلیشئیر تیزی سے اپنی جگہ بدلنے لگا

ہنزہ میں گلیشئیر کے سرکنے سے جھیل بن گئی،جھیل کے بڑھتے ہوئے سائز کے باعث قریبی آبادی کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 فروری 2019 19:00

شیسپر گلیشئیر تیزی سے اپنی جگہ بدلنے لگا
اسکردو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) شیسپر گلئیشئیر کے سرکنے سے ہنزہ میں مصنوعی جھیل بن گئی۔علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لئیے گئے۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس وقت بھی پاکستان میں شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور وہاں موجود گیشئیرز بہت تیزی سے ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ان میں سے ایک گلگت بلتستان کا شیسپرگلیشئر ہے۔حسن آباد نالےمیں شیسپرگلیشئرکےسرکنےکاعمل جاری ہے۔حسن آبادنالےمیں زیرتعمیردومیگا واٹ بجلی گھرکاکام بھی روک دیاگیا۔شیسپرگلیشئرکی جانب آمدورفت پرپابندی عائد کر دی گئی۔گلیشئرکےباعث پانی کابہاؤرکنےسےمصنوعی جھیل بھی بن گئی ہے۔واضح ہو کہ مذکورہ گلیشئیر ایک ماہ سے مسلسل سرک رہا تھا۔                                                                  

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں