نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 یورپی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق

اتوار 10 مارچ 2019 14:50

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 یورپی کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔برطانیہ کے کوہ پیما ٹام بلارڈ اور اٹلی کے ڈینیل ناردی گزشتہ ماہ نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوئے تھے جن کی تلاش کیلئے 10 روز تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اب دونوں کوہ پیماؤں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کی لاشیں نانگا پربت کے کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں اور ان کی لاشیں پہاڑ کے خطرناک حصے میں ہیں جہاں سے ان کو لانا ممکن نہیں۔پاکستان میں اطالوی سفیر استیفانو پونٹکوروو نے بھی دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کی مہم کے خاتمے کا اعلان اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈز کی تلاش ختم کردی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ میمری کی 5900 میٹر کی بلندی پر جو بقایاجات دیکھی گئی ہیں وہ ڈینئل اور ٹام کی ہی ہیں۔ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈز کے لواحقین نے اس حوالے سے تعزیتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دونوں کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں