سکردو میں15ہزار بچی سکولوں میں داخلہ سے محروم رہ گئے، وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی

بدھ 26 جون 2019 15:20

سکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گلگت بلتستان کے وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ سکولوں میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے سکردو میں پندرہ ہزار بچے داخلے سے محروم رہ گئے ہیں بجٹ پر بحث کے دوران اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سکردواور گانچھے میں تعلیمی ادارے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے رواں برس 15000بچوں کو سکولوں میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے داخلہ نہ مل سکا اور یہ بچے تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ سکردو میں مزید تعلیمی اداروں کے قیام کی جانب توجہ دیں وزیر پلاننگ اقبال حسن نے کہا کہ سکردو ریجن میں بیس ہزار بچوں کو سکولوں میں داخلہ نہ مل سکا اور یہ ایک المیہ ہے ہمیں اس جانب توجہ کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے چار سال قبل میرے حلقے میں ایک انٹر کالج کا اعلان کیا تھا مگر چارسال گزرے کے باوجود اس اعلان پرعمل نہ ہوسکا میں وزیراعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ اس پر عملدرآمد کرائیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں