بلاول بھٹو زر داری کی گلگت بلتستان کے علماء ومشائخ سے ملاقات

،مختلف امور پر غور شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم امہ کو ایک پیج پر لائے، پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک میں اسلامی جمہوری نظام ہے، بلاول بھٹو زر داری

پیر 19 اگست 2019 19:38

بلاول بھٹو زر داری کی گلگت بلتستان کے علماء ومشائخ سے ملاقات
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے علماء ومشائخ سے ملاقات کی جس میں علامہ سید باقرال حسینی، مولانا ابراہیم خلیل، ڈاکٹر محمد علی جوہر ، قاری غلام رسول، محمد نعیم ودیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک میں اسلامی جمہوری نظام ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے ۔انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم امہ کو ایک پیج پر لائے۔ یاد رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو اسکردو جبکہ 24 اگست کو گھانچے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں