بلاول بھٹو زرداری کا دنیا کے بلند ترین 13 ہزار فٹ بلندی پر سطح مرتفع دیوسائی کے مقام پر مختصر قیام

دیوسائی کے بلند ترین مقام پر یہ کسی بھی قومی سطح کے لیڈر کا پہلا دورہ ہے‘راستے میں جگہ جگہ استقبال کیاگیا

جمعرات 22 اگست 2019 13:21

بلاول بھٹو زرداری کا دنیا کے بلند ترین 13 ہزار فٹ بلندی پر سطح مرتفع دیوسائی کے مقام پر مختصر قیام
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسکردو اور استور کے راستے میں دنیا کے بلند ترین 13 ہزار فٹ بلندی پر سطح مرتفع دیوسائی کے مقام پر مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے بلاول ہاؤس کے میڈیا مانیٹرنگ اینڈ رسپانس سیل کے انچارج عثمان غازی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، عثمان غازی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایونٹس کی میڈیا منجمنٹ کرتے ہیں، گزشتہ عام انتخابات سے قبل سے عثمان غازی پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہیں، اسکردو سے استور جاتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آٹھ گھنٹے طویل دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سفر کیا اور استور میں جلسے کے بعد زمینی راستے سے ہی واپس اسکردو آئے، دیوسائی کے بلند ترین مقام پر یہ کسی بھی قومی سطح کے لیڈر کا پہلا دورہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب دیوسائی میں بڑا پانی اور شیوسر جھیل کے مقامات پر پہنچے تو سیاحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، اسکردو اور استور کے درمیانی راستے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام کی جانب سے چیلم، داس کھیرم، نوگام اور گوری کوٹ کے مقامات پر زبردست استقبال بھی کیا گیا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں