مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، علی امین گنڈا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:44

مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، علی امین گنڈا
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے سکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مذہبی و قومی یکجہتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علماء نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کے قیام میں علماء دین کا کلیدی کردار ہے۔انہوںنے تمام مکاتب فکر کو وزیر اعظم عمران خان کے (آج) جمعرات کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ،

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں