وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ اسکردو موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ، علی امین گنڈا پور نے خطاب کیا

ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لے کر قوم کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم اپنے لوگوں کا وقار بلند کر کے ہی دم لیں گے، وفاقی وزیر امور کشمیر

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:31

وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ اسکردو موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ، علی امین گنڈا پور نے خطاب کیا
اسکر دو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دورہ اسکردو موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا ہے۔اسکردو کے میونسپل گرائونڈ میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے سے وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر علی امین گنڈاپور نے خطاب میں کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لے کر قوم کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم اپنے لوگوں کا وقار بلند کر کے ہی دم لیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے جو وعدے کیے پورے کیے، حکومتی اقدامات سے اسکردو کے عوام بھی سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسکردو کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے منصوبے لگائیں گے، یہاں کے اسکولوں میں جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ سیاحت اور معدنیات اسکردو کے عوام کے لیے اللّٰہ کی طرف سے تحفہ ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں مٴْلک میں انصاف اور خوش حالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اٴْنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے یہاں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں بنایا، ہم گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔علی امین گنڈا نے کہاکہ عوام کی خدمت نہ کرنے والے کو عوام جوتے اور انڈے ماریں، نئے پاکستان میں عوامی خدمت نہ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں