صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سکردو کا مختصر دورہ

اتوار 12 اپریل 2020 22:10

سکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2020ء) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اتوار کو مختصر دورے پر سکردو پہنچے۔ سکردو میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بلتستان ڈویژن میں کورونا سے کوئی شخص ہلاک نہیںہوا۔ 83 میں سے 78 کا صحت یاب ہونا مختلف اداروں کے درمیان تعاون کا عکاس ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹنگ کٹس سمیت اہم سامان لے کر لائے ہیں جس سے یہاں کورونا کے خلاف کام کی رفتار اور بڑھے گی۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ علماء سے ملکر رمضانالمبارک میں بھی اجتماعات میں کمی لانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں۔معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کی جانب سے سکردو میں کورونا صورت حال پر صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی سہولت کو پانچ ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ وفاق سے اعلی سطح کی ٹیم بھیجی جائے گی جوگلگت بلتستان میں وبائی امراض کا جائزہ لے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کوکورونا صورت حال سے نمٹنے کے لئے خصوصی گرانٹ کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن اور کمشنر بلتستان ڈویژن نے صدر مملکت کو کورونا صورت حال سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وفاقی وزیر عثمان ڈار، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل ، منتظم اعلی تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود اور دوسرے اعلی حکام اجلاس میں شریک تھے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں