بلاول بھٹو سے پیپلز لائرز فوم اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں کی ملاقات ،گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت سے متعلق آئینی امور پر تبادلہ خیال

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

بلاول بھٹو سے پیپلز لائرز فوم اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں کی ملاقات ،گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت سے متعلق آئینی امور پر تبادلہ خیال
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزلائرزفورم اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت سے متعلق آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، سعدیہ دانش اور نیاز علی صیام بھی موجود تھے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر افتخار علی اور سابق صدر جعفر حسن ، ڈسٹرکٹ بار کے نائب صدر محمد علی اور پیپلزلائرز فورم بلتستان کے صدر بشارت علی نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلتستان کے وکلاء کے درمیان گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت سے متعلق آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،یئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلتستان کے وکلاء کے درمیان اسٹیٹ سبجیکٹ رول کی بحالی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں