حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں، مریم نواز

پاک فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں ، پاک فوج کی جگہ سرحدوں پر ہیں پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں، لیگی رہنما مریم نواز کا سکردو میں جلسہ عام سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 نومبر 2020 13:12

حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں، مریم نواز
سکردو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05نومبر2020ء) پاکستان مسلم رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں۔مریم نواز نے سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں۔آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی۔پاکستان کی سیاست بدل چکی ہے۔عوام کے نمائندے مار کھاتے ہیں لیکن خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

ووٹ کا حق صرف ان کا ہے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔مریم نواز نےکہا کہ حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا ختیار کسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف عوام کو ہے۔ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے چلے گئے تھے۔گلگت بلتستان پر جب میٹنگ ہو رہی تھی، وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں بیٹھے تھے۔جعلی وزیراعظم جھوٹے وعدے کرتا آیا ہے۔

(جاری ہے)

کیا 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا ہوا یا 90 دن میں ملک ٹھیک ہوا؟ لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلا وجہ نہیں ہے،۔عمران خا جانے والے ہیں،ا ن کوگھر بھیجنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے موجودہ حکومت کا صفایا کرنا ہے۔ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔منہ پر پاتھ پھیر کر دھمکیاں دینے والا اب جانے والا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ چوری کی کوشش کی تو تمہارا تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔

پاک فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں ، پاک فوج کی جگہ سرحدوں پر ہیں پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو یہ نہیں معلوم کہ عوام کس طرح بھوک سے مر رہے ہیں۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹربیان میں کہاکہ میرے دیس کی مٹی میں جو زرخیزی ہے وہ ہمارے ان دہکانوں اورکسان بھائیوں کے خون پسینے کی بدولت ہے یہی محنت کش ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم کو خوراک مہیا ہوتی ہے اور جب وہ اپنی محنت کا صلہ مانگیں تو ان پر یہ بہیمانہ تشدد بہت شرمناک ہے ۔

ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج ان کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں جن کی پیداور کو ذخیرہ کرکے گندم اور چینی سکینڈل میں اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو نوازا گیا۔ ملکی پیداوار کے لیئے پسینہ بہانے والوں کا خون بہایا گیا جبکہ ملکی پیداوار لوٹنے والوں کو وزارتوں سے نوازا گیا ۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں