وزیر اعلی گلگت بلتستان خالدخورشید اور صوبائی وزرا نے یونیورسٹی آف بلتستان کے پروجیکٹ سائٹ پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

نیورسٹی آف بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے تحقیق کے شعبے کی فعالیت اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،وائس چانسلر

اتوار 21 مارچ 2021 21:15

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالدخورشید اور صوبائی وزرا نے یونیورسٹی آف بلتستان کے پروجیکٹ سائٹ پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان ڈاکٹرمحمد نعیم خان اور تمام شعبہ جات کے صدور کے علاوہ فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی، شجر کاری مہم میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کے علاوہ سینئر وزیر جنگلات راجہ ذکریا خان مقپون، وزیر زراعت میثم کاظم، وزیر تعمیرات عامہ وزیر سلیم وزیربرقیات مشتاق حسین، اور وزیر بلدیات عبدالحمید بھی موجود تھے، وزیر اعلی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے وزیر اعلی، کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی پروجیکٹ 2023 تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور مزید تیزی کے لئے متعلقہ افراد کو ہدایات دی گئی ہیں ہماری اولین کوشش ہے کہ کام میں جدت اور تیزی، لائی جائے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے تحقیق کے شعبے کی فعالیت اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں یونیورسٹی نے کوڈ 19 کے دوران مشکل حالات میں بھی تدریس، کا، سلسلہ جاری رکھ کر، طلبا کا قیتمی سال، بچایا وزیر اعلی گلگت بلتستان نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر تسلی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات و زراعت کے اعلی حکام بھی، موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں