ملک کے سب سے مشہور سیاحتی مقام سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

muhammad ali محمد علی بدھ 24 مارچ 2021 20:50

ملک کے سب سے مشہور سیاحتی مقام سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2021ء) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی مقام سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ، سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے اسکردو ایئرپورٹ کو رواں برس جولائی تک انٹرنیشنل پروازوں کیلیے فعال بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کو ہر موسم میں قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور رن پر وے پر جدید کیٹ آئی سسٹم نصب کیا جائے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کیٹ آئی سسٹم سے خراب موسم میں بھی طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

اسکردو ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 12ہزار فٹ اور سکینڈری رن وے ساڑھے 8ہزار فٹ لمبا ہے اور ایئرپورٹ کی توسیع پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔خیال رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ 71 سال سے صرف ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایئر بس 320 طیارہ بھی لینڈ کرچکا ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلند ایئرپورٹس میں کیا جاتا ہے، یہ 7 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔

دوسری جانب بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے دوبارہ سے فعال شدہ سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا گیا ۔ سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔پاکستان ایئر لائن نے 17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ سے 26 مارچ سے فلائٹ آپریٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں