نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں، وزیر اطلاعات
احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے،گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں، معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، اور بھارتی وزیراعظم مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 جون 2021 17:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکردو میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے، پی آئی اے نے بھی اپنی فلائیٹس شروع کی ہیں جو ایک مثالی اقدام ہے، ایک روز میں تین تین فلائیٹس چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحت کے امکانات زیادہ ہیں تاہم ہمارے پاس انفراسٹرکچر کم ہے، ہمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب بڑھے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکردو کے صحافیوں کو ایسی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس میں ماحول دوست اور سیاحت سے جڑی رپورٹنگ کی کلاسز بھی شامل ہوں، اس کے لئے ہم یونیورسٹی سے بات کریں گے۔ سکردو کے صحافیوں کی ترقی کیلئے جو کچھ کر سکے، ہم کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے 300 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، سکردو اور دیگر شہروں کی ٹائون پلاننگ کے لئے ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر منصوبہ بندی کے بغیر تعمیرات ہوں گی تو اس کے نتیجے میں آئندہ آٹھ سے دس سالوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے مسائل کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے، اگر تعمیرات میں پلاننگ نہیں ہو گی تو مسائل پیدا ہوں گے، اس میں منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کے اہم روٹ پر واقع ہے، یہاں ماضی میں ملک دشمنوں کی جانب سے ریشہ دیوانیاں ہوئیں لیکن اس علاقے کے لوگوں کے دل ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان کے اندر معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں، افغانستان میں جنگ بندی روکنے کے لئے ہم نے بھرپور کوششیں کیں، امن کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ریشہ دیوانیوں کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر کے مسئلہ پر جس طریقے سے نریندر مودی کی حکومت نے مسلمانوں اور کشمیری عوام کے خلاف کارروائیاں کیں، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کا موقف ایک ہے، ہم نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے بھارت سے تجارت ختم کی، کرکٹ سیریز دکھانے کے حوالے سے ہم نے معاہدے بھی اسی وجہ سے ختم کئے کیونکہ جن کمپنیوں کے پاس یہ میچ دکھانے کے رائٹس تھے ان کا تعلق بھارت سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے تک ن لیگ نے یہاں حکومت کی، ان کی عدم توجہی کی وجہ سے سکردو کی سرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی 15 کلو میٹر سڑکیں اس سال اور 15 کلو میٹر آئندہ سال مکمل ہوں گی، پہلی مرتبہ یہاں کارپٹڈ سڑک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے تعریف کی، ہم نے بجٹ کو کاروباری اور تنخواہ دار طبقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا ہے اور پاکستان کے عوام نے اس بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے کیسز میں انہیں سزا ہو چکی ہے، نواز شریف ملک سے فرار ہیں۔ شہباز شریف کے کیس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے تاکہ یہ مقدمات اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں انصاف پر مبنی مقامی حکومتوں کا نظام لائیں گی تو اس سے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلبز اور بار کونسلز نے اپنے الیکشنز ای وی ایم پر کروانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم انہیں اس میں سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو پریس کلب بھی اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروائے، ہم سہولت فراہم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا
بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب
سکردو،چینی باشندے کے گھر سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70 ٹن معدنیات برآمد
اسکردو،چینی باشندے کے گھر سے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 70ٹن معدنیات برآمد
گلگت بلتستان میں بالائی مقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
ٴسابق وزیر اعلیٰ حفیظ لرحمان اور مسلم لیگ ن بلتستان کے سینئر ممبروں نے کویت میڈکل کمپلکس کا دورہ
سخت مہم جوئی کے بعد پاکستانی پورٹر مرتضیٰ سدپارہ کا سپین میں فراسٹ بائٹ کا علاج جاری
پاک فوج ، یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان ،یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام آل گلگت بلتستان نعتیہ ..
گورنر گلگت بلتستان کی چینی وفد کے ہمراہ تعلیمی ایکسپو کیریئر فیسٹ 2023میں شرکت
گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جدوجہد کی پائی جانیوالی صلاحیت ملک کے اور علاقوں میں نہیں،میجر جنرل کاشف ..
گندھارا کوریڈور کا قیام ملکی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کادورہ سکردو
گندھارا کوریڈور کا قیام ملکی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کادورہ سکردو
سکردو سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو