ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات، پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز سکردو لینڈ کر گئی

ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے قومی ایئرلائن کی جانب سے ائیر سفاری کا آغاز، پی آئی اے کی پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے درجنوں مسافروں کو لے کر خوبصورت پہاڑی چوٹیوں سے گزر کر اسکردو پہنچ گئی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 19 جون 2021 23:53

ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات، پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز سکردو لینڈ کر گئی
سکردو (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19جون 2021۔) ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے قومی ایئرلائن کی جانب سے ائیر سفاری کا آغاز، پی آئی اے کی پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے درجنوں مسافروں کو لے کر خوبصورت پہاڑی چوٹیوں سے گزر کر اسکردو پہنچ گئی- تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر لے کر روانہ ہوئی۔ غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نہایت جوش و خروش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔ ایئر سفاری پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان دلکش نظاروں کے لیے صاف موسم انتہائی ضروری تھا، اس لیے ایئر سفاری کی ‏افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ کی گئی۔ پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری کے لیے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا تھا، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی تھی،ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے ،پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا،7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے- این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔

این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کےلیے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں