محکمہ برقیات نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 10 جولائی 2018 23:56

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) محکمہ برقیات نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا،رات بارہ بجے سے صبح 9بجے تک بجلی مکمل بند کی جائے گی ،شیڈول پانی کی کمی کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک گر گئی ہے اور دیوسائی سے آنے والے پانی کی مقدار بھی انتہائی کم ہے اور پانی کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ برقیات نے شہر میں بجلی کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت رات بارہ بجے سے صبح 9بجے تک پاور ہائوسز بند کئے جائینگے تا کہ آنے والی سردیوں کیلئے پانی محفوظ کیا جا سکے ۔رواں سال موسم سرما میں معمول سے کم برف باری کی وجہ سے پانی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں